www.bloger.com ایک انگریز کو پنجابی سیکھنے کا بہت شوق تھا, کسی نے اسے بتایا کہ چک نمبر 136 کے قدیم بزرگ بابا بخشی پنجابی کی بہترین تعلیم دیتے ہیں, ان کے پاس چلے جاؤ. ایک دن انگریز نے بس پر سوار ہو کر 136 چک کی راہ لی, بس نے اسے جس جگہ اتارا چک وہاں سے ایک گھنٹے کی پیدل مسافت پر تھا, انگریز بس سے اتر کر چک نمبر 136 کی طرف پیدل چل پڑا, ابھی تھوڑی دور ہی گیا تھا کہ اس نے ایک کسان کو فصل کاٹ کر اس کے گٹھے بناتے دیکھا, انگریز نے پوچھا: oh man تم یہ کیا کرتا؟ کسان نے جواب دیا: گورا صاب! میں فصل "وٹ" رہا. انگریز سمجھ گیا کہ پنجابی میں فصل کاٹنے کو "وٹ" کہا جاتا ہے, انگریز آگے چل دیا, آگے ایک شخص چارپائی کا بان بنا رہا تھا, انگریز نے پوچھا: oh man تم یہ کیا کرتا؟ اس آدمی نے جواب دیا: گورا صاب...! میں وان "وٹ" رہا ہوں, انگریز نے حساب لگایا کہ ٹوئسٹ کرنا کو پنجابی میں "وٹ" کہتے ہیں.😯 انگریز اس شخص کو چھوڑ کر آگے چلا تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک دکاندار اداس بیٹھا ہے, انگریز نے پوچھا: oh man تم اداس کیوں بیٹھا؟ دکاندار بولا: گورا صاب...! سویر دا کج و...